پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ سیریز‘جنیدخان 14وکٹیں لے کر کامیاب ترین باوٴلررہے

منگل 21 جنوری 2014 13:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) پاکستان اورسری لنکاکے مابین ٹیسٹ سیریزمیں پاکستان کے جنیدخان کامیاب ترین باوٴلررہے۔جنیدخان نے3میچوں میں154اووروں میں402رنزدے کر28.71کی اوسط سے14وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبرپرسی لنکاکے رنگاناہیرااتھ نے3میچوں میں172.1اووروں میں513رنزدے کر36.64کی اوسط سے14وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرسری لنکاکے شامندہ ارنگانے3میچوں میں130.3اووروں میں345رنزدے کر28.75کی اوسط سے12وکٹیں لیں۔چوتھے نمبرپرسری لنکاکے سورنگالکمل نے3میچوں میں130.3اووروں میں405رنزدے کر33.75کی اوسط سے12وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے سعیداجمل نے3میچوں میں195اووروں میں421رنزدے کر42.10کی اوسط سے10وکٹیں لیں۔

متعلقہ عنوان :