یورپی یونین نے جمہوری افریقہ میں ایک ہزارفوجی بھیجنے کی منظوری دیدی، سلووینیا، فن لینڈ، بلجیم، پولینڈ اور سویڈن کے فوجی بھیجنے کے وعدے، برطانیہ، جرمنی اٹلی نے معذرت کرلی

منگل 21 جنوری 2014 13:22

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) یورپی یونین نے وسطی جمہوری افریقہ میں ایک ہزارفوجی بھیجنے کی منظوری دیدی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے سفارتی ذرائع نے بتایا کہ وزارائے خارجہ سطح کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونین کی جانب سے وسطی افریقی جمہوریہ میں قیام امن کے لیے ایک ہزار فوجی بھیجے جائیں گے تاہم یہ واضح نہیں کہ امن دستوں میں کِن کِن ملکوں کے فوجی شامل ہوں گے تاہم لتھووینیا، سلووینیا، فن لینڈ، بلجیم، پولینڈ اور سویڈن نے فوجی بھیجنے کے وعدے کیے ہیں جبکہ برطانیہ، جرمنی اور اٹلی کی جانب سے اِس سلسلے میں معذرت کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پچھلے چھ سالوں کے دوران یورپی یونین کی جانب سے بھیجا جانے والا پہلا بڑا فوجی مشن ہو گا۔ وسطی افریقی ری پبلک میں مسلمان باغیوں اور مسیحی ملیشیاں کے مابین مسلح تصادم میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :