لیبیامیں جنوبی کوریااوراٹلی کے تین شہریوں کو اغواء کرلیا گیا ،اطالوی تعمیراتی کمپنی کے دو،جنوبی کوریا کے ایک تاجرکو نامعلوم افرادنے اغوا ء کیا،بیان

منگل 21 جنوری 2014 13:16

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) لیبیامیں جنوبی کوریااوراٹلی کے تین شہریوں کو اغواء کرلیا گیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کے ایک سرکاری اہلکار کو لیبیا کے شہر بن غازی سے میں نامعلوم افرادنے اغوا ء کرلیا ،بیان میں کہاگیا کہ اغوا ہونے والا یہ اہلکار تجارتی معاملات کے سلسلے میں وہاں موجود تھا، قبل ازیں اطالوی حکومت نے کہا کہ مشرقی لیبیا میں ان کے دو شہری لاپتہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اٹلی کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ دونوں اہلکار ایک تعمیراتی کمپنی سے منسلک ہیں۔ 2011 میں لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کی معزولی اور قتل کے بعد سے یہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :