سکیورٹی پلان سے تمام شرکاء کو مطمئن کر چکے ، کانفرنس میں کوئی بڑا ایشو اٹھایا ہی نہیں گیا ہے ، بنگلہ دیشی کرکٹ بور ڈ، پی سی بی کو تشویش صرف اپنے ملک کے خلاف چلنے والی مہم کے بارے میں ہے ، نظم الحسن کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 جنوری 2014 13:15

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ سکیورٹی پلان سے تمام شرکاء کو مطمئن کر چکے ہیں ، سکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں کوئی بڑا ایشو اٹھایا ہی نہیں گیا ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نظم الحسن نے کہا کہ ہم نے اپنے سیکیورٹی پلان سے تمام شرکا کو مطمئن کردیا ہے، اس کانفرنس میں کوئی بڑا ایشو اٹھایا ہی نہیں گیا، سب جانتے ہیں کہ چند روز قبل ہم سیاسی کشیدگی سے گزرے مگر اب ویسا نہیں ہے، اس کے باوجود ہم نے ایک مضبوط سیکیورٹی پلان تیار کیا، اس میٹنگ میں مختلف حکومتی ایجنسیز کے نمائندے موجود تھے انھوں نے بریفنگ دی اور ان سے سوالات بھی ہوئے، پاکستان کی جانب سے اعتراض کے حوالے سے نظم الحسن نے کہا کہ پی سی بی کو تشویش صرف اپنے ملک کے خلاف چلنے والی مہم کے بارے میں ہے، ہم نے انھیں بتادیاکہ کھیل اس سے مستثنیٰ ہیں، ہم انھیں اضافی سیکیورٹی فراہم کریں گے، اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بی سی بی کی سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین منظور کیدار نے کہاکہ پولیس کمشنر نے کانفرنس میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کی ویڈیو دکھا کر واضح کیا کہ اس سیکیورٹی پلان میں کیا جھول تھے، یہ بھی بتایا کہ اس کے مقابلے میں اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ڈھاکا پولیس کس قسم کی حکمت عملی اختیار کرے گی۔

متعلقہ عنوان :