سابق کرکٹرز کا سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی کار کر دگی پر خوشی کااظہار،پو ری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ، مصباح اور اظہر علی شیروں کی طرح کھیلے ، جتنی تعریف کی جائے کم ہے ، رمیز راجہ ، وقار یونس ، کھلاڑیوں کو حاصل ہونے والا اعتماد آئندہ بھی مشکل حالات میں حوصلے بڑھانے کا ذریعہ بنے گا ،عامر سہیل ،اظہر علی نے ٹیسٹ ٹمپرامنٹ دکھاکر مستقبل کے امکانات روشن کرلیے ، راشد لطیف
منگل 21 جنوری 2014 13:12
کراچی/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) سابق کرکٹرز نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی کار کر دگی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جیت پر پو ری پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے ، مصباح الحق اور اظہر علی شیروں کی طرح کھیلے ، جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ایک انٹرویو میں سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے کہاکہ سری لنکا کیخلاف جیت پر پوری پاکستانی قوم مبارک کی مستحق ہے اور یہ جیت پوری قوم کیلئے قابل فخر ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ سابق کپتان وقار یونس نے کہاکہ پاکستان طویل عرصہ سے ملک سے باہر کرکٹ کھیل رہا ہے،ان حالات میں ٹیسٹ میچز میں کارکردگی بْری طرح متاثرہوئی تاہم کھلاڑیوں نے ثابت کردیا کہ ٹیم میں اب بھی دم خم موجود ہے،مہمان الیون نے منفی حربے استعمال کیے،اس کے باوجود پلیئرز ہار ماننے کو تیار نظر نہیں آئے، صبح کے سیشن میں فیلڈنگ کے دوران ٹیم نے جان لڑائی،بعد ازاں انتہائی مشکل ہدف کے تعاقب میں وکٹوں کے درمیان شاندار رننگ نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا، انھوں نے کہا کہ اوپنرز نے ابتدا میں ہی حریف کو پیغام دیدیا تھا کہ ان کا مقصد صرف جیت ہے،سرفراز احمد کی اننگز نے آئی لینڈرز کے حوصلے پست کیے، پاکستان کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے، کوچ واٹمور کو اس سے بہتر انداز میں الوداع نہیں کہا جاسکتا تھا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.