معین خان نے سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار،مجموعی طورپر ٹیم کی کار کر دگی قابل تعریف رہی ، وطن واپسی پر میڈیاسے گفتگو ،آخری میچ میں سب لڑکوں نے بھر پور فائٹ کی جس کا نتیجہ فتح کی صورت میں ملا ، سرفراز احمد

منگل 21 جنوری 2014 13:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) قومی ٹیم کے منیجر معین خان نے سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی طورپر ٹیم کی کار کر دگی قابل تعریف رہی ۔ منگل کو قومی ٹیم کے منیجر معین خان کے ہمراہ وکٹ کیپر سرفراز احمد، خرم منظور اور اسد شفیق دبئی سے کراچی پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے منیجر معین خان نے کہا کہ آخری میچ میں فتح یاب ہو کر سری لنکا کے خلاف سیریز برابر کرنا اعزاز کی بات ہے۔پہلی اننگز کے علاوہ ٹیم نے پورے میچ میں اچھا کھیل پیش کیا۔ امید ہے تمام کھلاڑی اپنی کارکردگی میں تسلسل کو بر قرار رکھیں گے۔اس موقع پر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر سرفرازحمد نے کہاکہ آخری میچ میں سب لڑکوں نے بھر پور فائیٹ کی جس کا نتیجہ فتح کی صورت میں ملا۔ کوشش ہو گی کہ آئندہ بھی اچھا کھیل پیش کریں۔