اینڈ ی اینڈی مری، سپین کے رافیل ندال، وکٹوریہ ازارینکا اور اگنی اشکا ردوانسکا آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ، میچ کے تیسرے سیٹ کے دوران اچھا کھیل پیش نہیں کر سکا ،چوتھے سیٹ میں اچھا کھیل پیش کیا ، اینڈی مری کی گفتگو

منگل 21 جنوری 2014 13:04

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) برطانیہ کے ٹینس کھلاڑی اینڈی مری، سپین کے رافیل ندال، وکٹوریہ ازارینکا اور اگنی اشکا ردوانسکا آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔اینڈی مری نے فرانس کے سٹیفین رابرٹ کو دو گھنٹے اور 42 منٹ میں 6-1، 6-2، 6-7، 6-8 اور 6-2 کے فرق سے شکست دی۔اینڈی مری کوارٹر فائنل میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر سے مد مقابل ہوں گے۔

اپنی جیت کے بعد اینڈی مری نے کہا کہ انھوں نے میچ کے دوران 95 فیصد اپنا تسلط قائم رکھا۔انہوں نے کہاکہ میچ کے تیسرے سیٹ کے دوران وہ اچھا کھیل پیش نہیں کر سکا تاہم چوتھے سیٹ میں انھوں نے بہتر کھیل پیش کیا ادھر سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے فرانس نے فرانس کے جوولفریڈ تسونگا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

(جاری ہے)

17 مرتبہ ٹینس کے گرینڈ سلام مقابلے جیتنے والے سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے فرانس کے جوولفریڈ تسونگا کو 6-3، 7-5 اور 6-4 سے شکست دی۔

آسٹریلین اوپن کے دیگر مقابلوں میں سپین کے رافیل ندال نے جاپان کے ٹینس کھلاڑی کی نیشی کوری کو7-6، 7-3، 7-5، 7-6 اور7-3 سے ہرایا۔دوسری جانب بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ازارینکا بھی آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔وکٹوریہ ازارینکا نے اپنی حریف کو چھ تین اور چھ دو کے فرق سے شکست دی۔بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ازارینکا کی آسٹریلین اوپن جیتنے کی امیدیں اس وقت بڑھ گئیں جب خواتین ٹینس میں سنگلز درجہ بندی میں عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمز کے بعد آسٹریلین اوپن کی مضبوط دعویدار روس کی ماریا شاراپووا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :