حسن ابدال کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں 2نوجوان جاں بحق،جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان ناصر اور توصیف فضل ٹاؤن نیو جگل ہری پور کے رہائشی تھے

منگل 21 جنوری 2014 13:04

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) حسن ابدال کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں 2نوجوان جاں بحق ہو گئے ہلاک ہونے والے دونوں نوجوان کزن تھے تفصیلات کے مطابق حسن ابدال کے قریب واقع کے ایس بی پمپس فیکٹری کے قریب سوزوکی کیری اور ہائی ایس کے درمیان ہونے والے ٹریفک کے المناک حادثہ کے باعث2 نوجوان جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان ناصر اور توصیف فضل ٹاون نیو جگل ہری پور کے رہائشی تھے اور اسلام آباد ایئرپورٹ بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کے استقبال کے لیے جا رہے تھے کے ایس بی پمپس فیکٹری کے قریب تیز رفتاری کے باعث کیری نمبر RIA-531 سامنے سے آنے والی کوسٹر نمبر LPT- 6188 سے ٹکرا گئی جس سے کیری مکمل طور پر تباہ ہو گئی اوراس میں سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے دونوں نوجوانوں کی نعشوں کو سخت جدوجہد کے بعد کیری سے نکال کر متعلقہ ہسپتال روانہ کر دیا گیا-

متعلقہ عنوان :