پرویز مشرف غداری کیس،پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے دلائل
منگل 21 جنوری 2014 13:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) پرویز مشرف غداری کیس میں اپنے دلائل میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق وفاقی حکومت خصوصی عدالت قائم کر سکتی ہے، سیکرٹری داخلہ وفاق کی نمائندگی کر رہے ہیں، یہ وزیراعظم یا وفاقی کابینہ کا کام نہیں ہے۔ پرویز مشرف غداری کیس میں وکیل استغاثہ اکرم شیخ نے دلائل جاری رکھے۔انھوں نے کہا کہ بیس سال تک حکومتیں غداری کے مقدمے میں شکایت درج کرانے کے معاملے پر خاموش رہیں، عدالتی فیصلے کے بعد حکومت نے سیکریٹری داخلہ کو شکایت درج کرانے کا مجاذ افسر نامزد کیا، جس پر جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ کیا سیکرٹری داخلہ سنگین غداری کے مقدمہ کی کارروائی شروع کرانے کا از خود اختیار رکھتا ہے ، کیا سیکرٹری داخلہ ملزم کے پک اینڈ چوز کا بھی اختیار رکھتا ہے، جس پر اکرم شیخ نے جواب دیا کہ سیکرٹری داخلہ کو غداری کے مقدمے کی کارروائی شروع کرنے کا اختیار ہے ، ملزمان کا چناؤ سیکرٹری داخلہ نہیں کرتا، یہ بات تفتیش پر منحصر ہے، قانون کے مطابق وفاقی حکومت خصوصی عدالت کا قیام کرسکتی ہے، سیکریٹری داخلہ وفاق کی نمائندگی کررہے ہیں، یہ وزیراعظم یا وفاقی کابینہ کا کام نہیں ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.