شارجہ ٹیسٹ جیتنے والی قومی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

منگل 21 جنوری 2014 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) سری لنکا کے خلاف شارجہ میں تاریخی کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکا کو شکست دینے والے قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑی اور آفیشلز دبئی سے لاہور پہنچے، علامہ اقبال ایئر پورٹ پر ميڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا انہوں نے کوچ ڈیوڈ واٹمور کو آخری میچ جیت کر تحفہ دیا، میچ میں اظہر علی اور سرفراز احمد نے اچھی بیٹنگ کی جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ان کے لئے دعائیں کرتی ہیں اور ان کی دعاؤں کی بدولت وہ شاندار کھیل کا مظاہرہ کر سکے۔دوسری طرف ٹیم کےمینیجرمعین خان، اسدشفیق، خرم منظور اوروکٹ کیپر سرفرازاحمد دبئی سے کراچی ائیرپورٹ پہنچے تو بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں 5 وکٹ سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کی۔

متعلقہ عنوان :