پی سی بی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی طور پر 30کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ،حفیظ کپتان بر قرار ،شعیب ملک، کامران اکمل اور یاسر عرفات اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ،عبد الرزاق کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کر دیا گیا

پیر 20 جنوری 2014 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے ابتدائی طور پر 30کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ،محمد حفیظ کو کپتان بر قرار رکھا گیا ہے جبکہ عبد الرزاق کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، شرجیل خان، شاہ زیب حسن، خرم منظور، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمر گل، جنید خان، بلاول بھٹی، انور علی، اسد علی، احسان عادل، محمد طلحہ، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، عبدالرحمان، رضا حسن اور سرفراز احمد کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

شعیب ملک، کامران اکمل اور یاسر عرفات بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ عبد الرزاق کو بدستور ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں سال مارچ اور اپریل میں بنگلادیش میں کھیلا جائے گا تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کی خراب سیاسی صورتحال کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت کا حتمی فیصلہ حکومت اور سکیورٹی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :