وفاقی کابینہ نے بھارت سے بجلی خریدنے کے معاہدے کی منظوری دیدی

پیر 20 جنوری 2014 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری۔2014ء) وفاقی کابینہ نے بھارت سے بجلی کی تجارت کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ۔ ابتدائی طور پر بھارت سے 2سو سے 5سومیگا واٹ تک بجلی درآمد کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ نے ایک دوسرے کے ملک میں غیرقانونی قیام کی روک تھام کے لیے پاک برطانیہ باہمی مفاہمتی یادداشت اور کویت سے تحویل مجرمان کے معاہدے پر دست خط کی منظوری بھی دی۔

کابینہ نے ترکی سے باہمی تعاون کے 5معاہدوں پر دست خط کرنے کی بھی منظوری دی۔ ایک معاہدے کے تحت ترکی پاکستان کو آسان شرائط پر3 سو ملین ڈالر کا قرضہ دے گا،جبکہ انقرہ میونسپلٹی اور سی ڈی اے کے درمیان فرینڈشپ کوآپریشن پروٹوکول بھی شامل ہے۔ کابینہ نے سری لنکا،عمان اور دیگر ممالک کے ساتھ سائنس وٹیکنالوجی، صنعت وتجارت اور معاشی شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدے شروع کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :