ٹاپ سیڈ عقیل خان نے صبح نو نیشنل کلے ٹینس چمپئن شپ جیت لی

پیر 20 جنوری 2014 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) ٹاپ سیڈ عقیل خان نے صبح نو نیشنل کلے ٹینس چمپئن شپ جیت لی۔مینز ڈبلز کا ایونٹ میں عقیل خان اور جلیل خان فتح ، بوائز انڈر 18- سنگلز میں محمد مدثر نے کامیابی حاصل کی، بوائز انڈر 14- سنگلز میں حافظ ارباب جبکہ لیڈیز سنگلز کا ایونٹ سائرہ منصور نے جیت لیا ۔پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں چمپئن شپ کے مینز سنگلز کا فائنل میچ عقیل خان اور یاسر خان کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں عقیل خان نے 6-4 اور 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔مینز ڈبلز کے ایونٹ میں عقیل خان اور جلیل خان نے یاسر خان اور شہزاد خان کو 6-4 اور 7-5 سے ہرا دیا۔ بوائز انڈر 18- سنگلز میں محمد مدثر نے زید مجاہد کو 6-4 اور 6-1 سے شکست ، بوائز انڈر 14- سنگلز میں حافظ ارباب نے احم خان کو 6-4 ، 1-6 اور 6-3 سے شکست دی۔ لیڈیز سنگلز کے فائنل میں سائرہ منصور نے علینہ آفتاب کو 6-0 اور 6-0 سے شکست دے۔ارحنٹائن کے سفیر مسٹر روڈولفو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پرصبح نو کی چیئرپرسن شاہد ہ کوثرفاروق بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :