طالبان مذاکرات پر تیار نہ ہوئے تو آپریشن ہوگا ،وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ ، حکومت دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،صحافیوں سے بات چیت

پیر 20 جنوری 2014 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ مذاکرات حکومت کی اولین ترجیح ہے طالبان راضی نہ ہوئے تو آپریشن ہوگا پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ حکومت قومی سلامتی پالیسی تیار کررہی ہے اور جلد ہی کابینہ میں حتمی منظوری کیلئے پیش کر دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی اولین ترجیح مذاکرات ہیں طالبان نے حکومت کی پیشکش کا مثبت جواب نہ دیا تو دوسرے آپشنز کے ساتھ ساتھ آپریشن کا آپشن بھی اختیار کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ تمام ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متفق اور متحد ہیں کیونکہ یہ پاکستان کی بقاء ، سلامتی اور عوام کی جانوں کے تحفظ کا معاملہ ہے۔

متعلقہ عنوان :