سینٹ اجلاس ، بنوں ، راولپنڈی اور کراچی میں میڈیا ٹیم پر حملہ ، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

پیر 20 جنوری 2014 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) سینٹ میں بنوں ، راولپنڈی اور کراچی میں نجی ٹی وی کی وین پر دہشتگردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئر مین سینیٹر صابر بلوچ کی زیر صدارت ہو ا اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ راولپنڈی، بنوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں، برہان الدین کے انتقال اور کراچی میں نجی ٹی وی(ایکسپریس نیوز)کے کارکنوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے جس پر قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے دعا کرائی۔

متعلقہ عنوان :