ڈیرہ بگٹی سے پیر کوہ جانیوالی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیاگیا، علاقے کو گیس کی سپلائی عارضی طور پر معطل

پیر 20 جنوری 2014 20:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) ضلع ڈیرہ بگٹی سے پیر کوہ جانیوالی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ضلع ڈیرہ بگٹی سے پیر کوہ جانیوالی 16انچ کی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس سے علاقے میں گیس کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہوگئی واقعہ کے بعد کے بعد گیس کمپنی اور انتظامیہ موقع پرپہنچ گئی اور گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :