سپریم کورٹ نے جڑواں شہر میں سی این جی سٹیشن کھولنے کے خلاف حکومتی اپیل خارج کر دی،ایس این جی پی ایل کو سی این جی سٹیشن بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں،وکیل کا موقف

پیر 20 جنوری 2014 20:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جڑواں شہر میں ہفتے میں تین دن سی این جی کھلی رکھنے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق سی این جی مالکان نے ایس این جی پی ایل کی جانب سے ای این جی سٹیشنز کو غیر معینہ مدت تک قدرتی گیس کی سپلائی منقطع کرنے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جسے منظور کرنے کے بعد عدالت نے پرانے شیڈول کے مطابق سی این جی سٹیشن کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے تھے۔

ان احکامات کے خلاف وفاقی وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے خواجہ فاروق مہتہ ایڈوکیٹ کے زریعے سپریم کورٹ میں اپیل کی۔سماعت کے دوران کے دوران سی این جی مالکان کے وکیل ملک قمر افضل نے موقف اختیار کیا کہ ایس این جی پی ایل کو سی این جی سٹیشنز کی گیس بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں اور اس کا فیصلہ مشترکہ مفادات کی کونسل ہی کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کے بورڈ میں عوام یا سی این جی کا کوئی نمائندہ نہیں اور سارے فیصلے صنعتکار کرتے ہیں جنکی گیس بند نہیں۔ سپریم کورٹ کے جج صاحبان جسٹس ناصر المک، جسٹس مسلم ہانی اور جسٹس ثاقب نثار نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکومت کی اپیل خارج کرتے ہوئے مقدمہ مزید سماعت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :