کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا تسلسل جاری،کے ایس ای 100انڈیکس 27000کی نفسیاتی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 20/01/2014 - 20:42:52 وقت اشاعت: 20/01/2014 - 20:42:52 وقت اشاعت: 20/01/2014 - 15:57:15 وقت اشاعت: 20/01/2014 - 15:57:15 وقت اشاعت: 20/01/2014 - 15:57:15 وقت اشاعت: 20/01/2014 - 15:55:05 وقت اشاعت: 20/01/2014 - 15:55:05 وقت اشاعت: 20/01/2014 - 13:59:01
-

کراچی

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا تسلسل جاری،کے ایس ای 100انڈیکس 27000کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا، سرمایہ کاری مالیت میں17ارب12کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 87.10پوائنٹس اضافے سے 27000.95پوائنٹس پر بند ہوا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء)ملک میں پے در پے دہشت گردی کی وارداتوں کے باوجود کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ بننے کا تسلسل جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کے ایس ای 100انڈیکس 27000کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں17ارب12کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت20.68فیصد کم جبکہ57.42فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

راولپنڈی کے آر اے بازار میں دہشت گردی کی تازہ ترین واردات اورملک میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال ،فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 26836پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز ، دیگر انسٹی ٹیوشنز اور مقامی سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ سمیت دیگر سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 27000کی نئی تاریخی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ۔

تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 87.10پوائنٹس اضافے سے 27000.95پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 404کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 232کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ 156کمپنیوں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

20/01/2014 - 20:42:52 :وقت اشاعت