بنگلہ دیشی پولیس نے پاکستان کی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا،حراست میں لئے گئے ایک شخص کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے ،بنگلہ دیشی پولیس ۔ اپ ڈیٹ

پیر 20 جنوری 2014 20:39

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) بنگلہ دیشی پولیس نے پاکستان کی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا پولیس کے ترجمان منیرالاسلام نے میڈیا بریفنگ کے دوران دعوی ٰکیا کہ پولیس نے سیکپلہ اکیڈمی کے قریب سے عثمان ، محمود اور فخرل نامی 3 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے ، حراست میں لئے گئے ایک شخص کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے ، تینوں افراد کی عمریں 25سے 50سال کے درمیان ہیں۔

منیر الاسلام نے کہاکہ تینوں افراد نے اعتراف کیا کہ ان کا تعلق پاکستان کی کالعدم تنظیم سے ہے اور انہیں بنگلہ دیش میں کچھ مقامی لوگوں کا تعاون بھی حاصل ہے، یہ لوگ انتخابات کے موقع پر جہادی مشن پر بنگلہ دیش آئے تھے تاہم بعد میں ان کی تنظیم کی قیادت نے انہیں برما جانے کی ہدایت کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :