فیصل آباد ، بنوں حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار نوید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا،شہید نوید اصغر کو تدفین کے بعد پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی، شہید کے آبائی علاقے سمندری میں نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے

پیر 20 جنوری 2014 20:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) بنوں حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار نوید کو سمندری کے نواحی گاوٴں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں فوجی افسران کے علاوہ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایف سی اہلکار بنوں میں نوید فرائض کی انجام دہی کے دوران دھماکے میں شہید ہوگئے تھے فیصل آباد میں شہید کے آبائی علاقے سمندری میں نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو آئے۔

فوجی افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شہید اہلکار کے اہل خانہ غم سے نڈھال مگر حوصلے بلند، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دیگر بھائی بھی مادر وطن کے لیے جان نثار کرنے کو تیار ہیں۔شہید نوید اصغر کو تدفین کے بعد پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ گزشتہ روز اہلکاروں کو بنوں چھاوٴنی سے شمالی وزیرستان لے جانے والی پرائیوٹ بس میں ہونے والے دھماکے میں بیس اہلکار شہید اور تیس زخمی ہوگئے تھے۔