پاکستان سے گیس منصوبہ منسوخ ہونے کا امکان نہیں،ایرانی وزیرخارجہ ، فلسطینی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،عراق میں القاعدہ کے خلاف مددکو تیار ہیں،انٹرویو

پیر 20 جنوری 2014 20:34

اشک آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) ایرانی وزیرخارجہ نے کہاہے کہ انہیں ابھی تک پاکستان کی جانب سے گیس پائپ لائن منصبوہ منسوخ کرنے کی اطلاع نہیں دی گئی اورمیرا خیال بھی نہیں ہے کہ پاکستان ایسا کرے گا ،عالمی طاقتوں سے معاہدے کے بعد ایران پر پابندیں ختم کی جارہی ہیں اورمنجمد اثاثے بھی اقساط میں بحال کیے جائیں گے ،ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتا ہے ،فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ،عراق میں القاعدہ کے خلاف آپریشن میں ایران مددکو تیارہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکمانستان کے دورے پر پہنچنے کے بعد ایک انٹرویومیں کہاکہ ایران خطے میں امن وامان چاہتا ہے افغانستان سے غیرملکی فوجوں کے انخلاء کے بعد صورتحال بہتر ہوجائیگی،ان کا کہنا تھا کہ ایران نے یورنییم کی افزودگی کم کرنے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے ،جوادظریف نے کہاکہ فلسطین کی آزادی کے لیے کی جانے والی دنیا کی کوششیں ناکافی ہیں اس میں تیزی لائی جائے تو وہ دن دور نہیں جب صیہونیت سے آزاد ہو کر فلسطین ایک آزاد ریاست کی حیثیت اختیارکرجائیگا۔