چارسدہ میں اے این پی کے رہنما کی گاڑی پرریمورٹ کنٹرول دھماکہ،دومحافظ شدیدزخمی ہوگئے

پیر 20 جنوری 2014 20:34

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) چارسدہ میں مردان روڈ پر کلاڈھیر کے مقام پر اے این پی کے مقامی رہنماء اور سابق نائب ناظم یونین کونسل نستہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا گیا ، دھماکے میں انکے دو محافظ شدید زخمی ہو گئے جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ تھانہ سٹی پولیس کے مطابق بم کو مردان چارسدہ روڈ کے کنارے بجری میں چھپایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اے این پی کے مقامی رہنماء فضل خالق خان جب اپنے گاڑی میں علاقہ کلاڈھیر پہنچ گئے تو ایک زوردار دھماکہ ہو ا۔ جس کے نتیجے میں اے این پی کے رہنماء کی دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم وہ خود دھماکے میں بال بال بچ گئے ۔ دھماکے میں فضل خالق خان کے دو محافظین اول شیر ولد قدیم اور سجاد ولد محمد رسول زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں دو کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :