Live Updates

عمران خان دہشتگردی میں ملوث افراد کا نام لیتے ہوئے شرماتے ہیں، وزیر اطلاعات ،کپتان اپنے اندر حوصلہ پیدا کرتے ہوئے حملہ آوروں کا نام بھی لیں ، سینیٹر پرویز رشید کا بیان

پیر 20 جنوری 2014 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان دہشتگردی میں ملوث افراد کا نام لیتے ہوئے شرماتے ہیں، کپتان اپنے اندر حوصلہ پیدا کرتے ہوئے حملہ آوروں کا نام بھی لیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد میں اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان راولپنڈی اور بنوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے والوں کا نام لے کر مذمت نہیں کرتے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین حوصلہ پیدا کریں جس نے بنوں اور پنڈی میں دہشتگردی کی ذمہ داری قبول کی ہے ان کا نام لیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان الزام اس شخص پر نہیں دھرتے جس نے دہشتگردی کا ورثہ جمہوری حکومتوں کو دیا پرویز رشید نے کہاکہ خان صاحب ذمہ داروں کا نام لیتے ہوئے شرماتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات