افریقی جمہوریہ میں مشتعل عیسائیوں کا مسلمانوں پر حملہ ،50ہلاک،لاشوں کو آگ لگادی،بوئلی میں سات سو مسلمان چرچ میں پناہ لئے ہوئے ہیں،فرقہ وارانہ فسادات میں ہزاروں افردمارے جاچکے ہیں،ریڈ کراس
پیر 20 جنوری 2014 20:26
بنگوئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) وسطی افریقی جمہوریہ مشتعل مسیحوں نے فسادات میں50مسلمانوں کوشہید کر دیا، جبکہ دارالحکومت بنگوئی میں مشتعل مسیحی ہجوم نے دو مسلمانوں کی لاشوں کو شہر کی سڑکوں پر گھسیٹنے کے بعد انہیں ایک چوک میں رکھ کر آگ لگا دی ، اس کے علاوہ مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی اس سابقہ کالونی کے دارالحکومت بنگوئی میں تشدد کی ایک تازہ ترین کارروائی کے دوران مسیحیوں کے ایک ہجوم نے دو مسلمان مردوں کو قتل کرتے ہوئے ان کی لاشوں کو شہر کی سڑکوں پر پہلے گھسیٹا اور بعد ازاں انہیں ایک عوامی چوک میں رکھ کر آگ لگا دی ، مسیحی ہجوم کو شبہ تھا کہ یہ دونوں مسلمان افراد تشدد کی ایک دوسری کارروائی میں ملوث رہے ہیں، اس ملک میں مارچ سے جاری فرقہ ورانہ فسادات میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.