فاٹاسیکرٹریٹ حکام فاٹا کی ترقی کیلئے وفاقی اداروں سے رابطے مزید موثربنائیں،گورنرخیبرپختونخوا

پیر 20 جنوری 2014 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے فاٹا میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کرنے کیلئے فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ فاٹا کی ترقی سے متعلق صدرمملکت کی جانب سے دیے گئے احکامات کے حوالے سے متعلقہ وفاقی اداروں سے رابطے مزید موثربنائے جائیں۔وہ پیر کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں صدرمملکت ممنون حسین کے دورہ پشاور اور اعلانات کے تناظر میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں صدرمملکت کے احکامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ارباب محمدعارف، سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر، سیکرٹری سوشل سیکٹر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر کواب تک ہونیو الی پیش رفت اور اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایاگیا کہ فاٹا کی ترقی کے حوالے سے صدر مملکت کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیاگیاہے۔ اس موقع پر گورنرنے ہدایت کی کہ ماڈل تعلیمی اداروں کیلئے ایسے مقامات کا تعین کیاجائے جن سے بیک وقت دو ایجنسیوں کے طلباء فائدہ اٹھاسکیں۔

انہوں نے نوجوانوں کیلئے تربیتی پروگراموں اور اعلی تعلیم حاصل کرنے والے قبائلی طلباء کیلئے سکالرشپس کے اجراسمیت دیگر اعلانات پرعملدرآمد کیلئے اقدامات کو تیزکرنے کی ہدایات کیں تاکہ فاٹا کے عوام کے مسائل بلاتاخیرحل ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :