وزیر خزانہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ، صوبے کے مالی مسائل پر بات چیت کی گئی ، بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے اور حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے ، اسحاق ڈار
پیر 20 جنوری 2014 20:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے اور حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔ پیر کو وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے کے مالی مسائل پر بات چیت کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے اور حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے ۔
وزیر خزانہ نے بلوچستان حکومت کے مالی نظام کو بہتر انداز میں چلانے اور پہلی سہ ماہی کیلئے بجٹ سرپلس رکھنے پر کو سراہا جبکہ بلوچستان حکومت کو پہلے ہی ساڑھے 17کروڑ روپے کا بطور انعام بھی دیئے گئے تھے ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے فنڈ ز کو صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کیئے جانے کی یقین دہانی کروائی گئی اس موقع پر صوبے کے انتظامی ،مالی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزراء اور صوبائی وزراکے درمیان ملاقات کرانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت بلوچستان کو اولین ترجیح دیتی ہے کیونکہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایکنک نے کوئٹہ سریاب روڈ پرفلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے کی حال ہی میں منظوری دی ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بلوچستان حکومت کے فنانشل ڈسپلن کو سراہتے ہوئے کہاکہ وفاقی بجٹ میں کئے گئے اعلان کے مطابق بلوچستان حکومت کو پہلی سہ ماہی میں سرپلس بجٹ پر 175.4 ملین روپے کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ مالیاتی، انتظامی اور دیگر امور کو حل کرنے کیلئے وفاقی وزراء اور بلوچستان حکومت کا ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عبدالمالک نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ فندز کو صوبے کی ترقی اور لوگوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائے گا۔ ملاقات میں بلوچستان کے صوبائی وزراء کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.