وزیر اعلیٰ سندھی زبان کے اساتذہ کو تحقیقات کی آڑ میں مسلسل تنخواہوں سے محروم رکھنے کا نوٹس لیں ،پیر مظہرالحق ،بااثر افسر نے وزیر تعلیم سمیت تمام محکمہ کو یرغمال بنا کر اپنے راشی فرنٹ مین ذریعے محکمہ تعلیم کو تباہ کرنے میں کچھ نہیں چھوڑا،بے ضابطہ اقدام کی وجہ سے کوئی بھی نظم و ضبط باقی نہیں رہا ،ہر طرف دہرنے اور مظاہرے ہو رہے ہیں، وزیر تعلیم سندھ
پیر 20 جنوری 2014 20:02
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) پیپلز پاٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سابق سینئر وزیر تعلیم سندھ پیر مظہرالحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے گذشتہ دور میں کراچی میں بھرتی کیے گئے سندھی زبان کے اساتذہ کو مسلسل تنخواہوں سے محروم رکھنا ناانصافی ہے جبکہ این ٹی ایس ٹیسٹ پاس امیدوران کو بھی آفر آرڈر جاری کرنے میں ایک سال گذر جانے کے باوجود غفلت سے کام لیا جا رہا ہے جس کا وزیر اعلی سندھ فوری نوٹس لیں۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مختلف کیڈر کے اساتذہ کو تحقیقات کی آڑ میں مسلسل18 ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھا جا رہا ہے چند کرپٹ افسران کی سزاہزاروں لوگوں کو دی جارہی ہے جس کا وزیراعلی سندھ فوری نوٹس لیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بااثر افسر نے وزیر تعلیم سمیت تمام محکمہ کو یرغمال بنا کر اپنے راشی فرنٹ مین ذریعے محکمہ تعلیم کو تباہ کرنے میں کچھ نہیں چھوڑا اس بے ضابطہ اقدام کی وجہ سے کوئی بھی نظم و ضبط باقی نہیں رہا اور ہر طرف دہرنے اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.