مسلم لیگی رہنما مشاہد اللہ کے بھائی کی امریکا میں کنٹری منیجر تعیناتی ،ڈائریکٹر ایچ آر پی آئی اے عدالت عالیہ میں حاضر ہوگئے ، راشد اللہ کو واپس بلوالیا گیا ہے، تفصیلی جواب کیلئے مہلت دی جائے ،اعجاز مظہر ،عدالت نے سماعت 30جنوری تک ملتوی کردی

پیر 20 جنوری 2014 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ میں مسلم لیگ کے رہنما مشاہد اللہ کے بھائی کو امریکا میں پی آئی کا کنٹری منیجر مقرر کیے جانے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر پی آئی اے کے ڈائریکٹر ایچ آرسندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے منصور نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی کہ پی آئی نے مسلم لیگ کے رہنما مشاہد اللہ کے بھائی راشد اللہ کو امریکا میں پی آئی اے کا کنٹری منیجر مقرر کردیا ہے جبکہ قانون کے مطابق ایسا کوئی بھی شخص جس کی مدت ملازمت دو یا تین سال رہ گئی ہو اس کو کنٹری منجیر مقرر نہیں کیا جاسکتاجبکہ عدالت اس حوالے پہلے بھی احکامت جاری کرچکی ہے لہذا پی آئی کے حکام کو طلب کیا جائے اور اس کی پوسٹنگ کا آرڈر منسوخ کیا جائے اس درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے کے ڈائریکٹر ایچ آر اعجاز مظہر کو طلب کیا تھا جہاں پیر کو عدالت میں انہوں نے بتایا کہ راشد اللہ کو واپس بلوالیا گیا ہے جبکہ تفصیلی جواب کے لیے مہلت دی جائے جس کے بعد عدالت نے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے تفصیلی جواب ریکارڈ کے ساتھہ طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :