الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی درخواست سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کردی

پیر 20 جنوری 2014 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور نواب وسان کی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور نواب وسان کی درخواست مسترد کردی سندھ ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ جو کہ پی ایس 29 سے کامیاب ہوئے جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 215 سے کامیاب امیدوار نواب وسان نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ اہنے اپنے حلقوں میں کامیاب ہوئے لیکن ان کامیابی کو مسلم لیگ نے رہنما غوث علی شاہ نے الیکشن ٹربونل میں چیلنج کیا جہاں ان کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل نے حکم دیا ہے کہ ان دونوں حلقہ میں نادرا سے ووٹوں ، کی تصدیق کرائی جائے سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹربنول کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے تاہم سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے قائم علی شاہ اور نواب وسان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹربونل کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے جبکہ درخواست گزار کو کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے15 دن میں سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے ۔