بنگلہ دیش کا تحریک طالبان پاکستان کے 3 ارکان کو گرفتار کرنیکا دعویٰ

پیر 20 جنوری 2014 18:37

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری۔2014ء) بنگلہ دیشی حکام نے تحریک طالبان پاکستان کے تین ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انکے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ بھی برآمد کیا گیا ہے جس میں بم بنانے کا طریقہ درج ہے. ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کے مطابق انکے نام عثمان، محمود اور فخر ہیں انہیں شلپاکلا اکیڈمی سے گرفتار کیا گیا ہے اور انہوں نے اعتراف کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں انہوں نے بتایا کہ وہ میانمر میں پیدا ہوئے اور میانمر کے تشدد زدہ علاقے رکھانے Rakhaine میں کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستانی شدت پسندوں نے بنگلہ دیش کی سرزمین کو دوسرے ممالک جانے کے لئے گزرگاہ بنا رکھا ہے۔