رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ، پاکستانی چاول کی برآمدات میں دس فیصد نمایاں اضافہ

پیر 20 جنوری 2014 15:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) رائس ایکسپورٹرز کے سابق چیئرمین جاوید علی غوری نے کہا ہے کہ روا ں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات میں10 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جاوید غوری کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کے ساتھ جی ایس پی پلس کادرجہ ملنے اور بھارت میں براون رائس کی برآمدی قیمت میں ا ضافے کا پاکستانی چاول کے برآمد کنندگان بھرپورفائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ تک یورپی ممالک کو 55ملین ڈالر مالیت کا تقریبا 52 ہزار ٹن براون رائس برآمد کیا جاچکا ہے ۔ بھارت میں براون رائس کی برآمدی قیمتوں میں اضافے کے باعث یورپی ممالک کو براون چاول کی برآمد میں اضافہ کر سکتاہے۔ جاویدعلی غوری نے بتایا کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ تک819 ملین ڈالر مالیت کا 15 لاکھ 97ہزار ٹن باسمتی اورنان باسمتی چاول برآمدکیا گیا ۔

(جاری ہے)

جاوید غوری کا کہنا تھا کہ 296 ملین ڈالر مالیت کا 2لاکھ 74 ہزار ٹن باسمتی چاول برآمدکیا گیا ۔ اس طرح رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران 63ملین ڈالر مالیت 34 ہزار ٹن اضافی باسمتی چاول برآمدکیا گیا ۔اور 522ملین ڈالر مالیت کا 13 لاکھ ٹن نان باسمتی چاول برآمد کیا گیا ۔یورپی ممالک میں موجود براون رائس کی سالانہ طلب تین لاکھ پچاس ہزارٹن ہے اور یورپی ممالک کی جانب سے براون رائس کی درآمدات پرڈیوٹی عائد نہ ہونے کے باعث دولاکھ ٹن براون رائس برآمد کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :