کامونکے، سول ہسپتال میں چوری اورڈکیتیوں کاسلسلہ جاری

پیر 20 جنوری 2014 15:44

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء)سول ہسپتال میں چوری اورڈکیتیوں کاسلسلہ جاری،مسلح ڈاکوؤں نے ہسپتال کے ڈاکٹرکے بیٹے سے ہزاروں روپے نقدی اورقیمتی موبائل جبکہ نامعلوم چورہسپتال کے ملازم کی موٹرسائیکل چراکرلے گئے،تفصیل کے مطابق سول ہسپتال میں چوری اورڈکیتیوں کاسلسلہ مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے رات کومریضوں نے آناچھوڑدیاہے،معلوم ہواہے کہ ہسپتال کے دونوں چوکیداراپنی ڈیوٹی دینے کی بجائے نائب قاصداوروارڈسرونٹ کی ڈیوٹی دے رہے ہیں گزشتہ رات ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرشیخ صفدرکابیٹاگھرواپس آرہاتھاکہ راستے میں دومسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیااوراس سے ہزاروں روپے نقدی اورقیمتی موبائل چھین جبکہ چوری کی واردات میں نامعلوم چورہسپتال کے ملازم کی موٹرسائیکل چراکرلے گئے۔