آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سر د ہوگیا

پیر 20 جنوری 2014 15:39

مظفر آباد /گلگت/پشاور /کوئٹہ /اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سر د ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز میں ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے، کشمیر،گلگت بلتستان، راولپنڈی ،گوجرانوالہ ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مکران اور کوئٹہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش جیوانی میں 23 ملی میٹرجبکہ گوادر بارہ اور نوکنڈی میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مکران،قلات ، کوئٹہ اور ڑوب ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو ، استورمنفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پارا چنار منفی آٹھ، گوپس، ہنزہ منفی سات، کالام منفی پانچ، گلگت ،قلات منفی چار، راولا کوٹ منفی تین، دروش منفی دو، مری اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاادھر کوئٹہ اور قلات سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہیبیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا لاہور میں موسم کی شدت میں کمی آ گئی ہے تاہم آسمان پر چھائے بادلوں کے باعث موسم سرد رہا۔

ملتان اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرا ررہی پشاور سے صوابی تک موٹر وے شدید دھند کی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی موٹر وے حکام نے عوام کو سفر کیلئے جی ٹی روڈ استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :