غیرمعمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے،وزیر اعظم نواز شریف

پیر 20 جنوری 2014 14:31

غیرمعمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے،وزیر اعظم نواز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غیرمعمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے،حکومت دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔اجلاس میں وزیرداخلہ نے کابینہ کو نئی سیکیورٹی پالیسی کے بارے میں تفصیلی طور پرآگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ نے وفاقی کابینہ کو بتایاکہ نئی داخلی سیکیورٹی پالیسی کے تحت انسداددہشت گردی اتھارٹی کی زیرنگرانی انٹیلی جنس معلومات کے تبادلوں کا جدید میکانزم تیارکیاجائیگا ، انہوں نے طالبان سے مذاکراتی عمل کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں راولپنڈی اور بنوں میں ہونے والے دھماکوں کی سخت مذمت کی گئی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت، انہیں جدید ہتھیاروں کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی ،ناپسندیدہ اورشدت پسند عناصر کی خفیہ نگرانی کے نظام اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے ذرائع روکنے کے بارے میں جامع حکمت عملی تیار کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :