اسرائیلی ڈرون طیارے کے حملے میں ایک نوجوان اور بچہ شدید زخمی، ہسپتال منتقل

پیر 20 جنوری 2014 13:44

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) اسرائیلی ڈرون طیارے نے شمالی غزہ میں الصفطاوی میں ایک موٹر سائیکل کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار فلسطینی نوجوان اور ایک نو عمر بچہ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمال عدوان نامی بارہ سالہ بچے کو ہسپتال لایا گیا جس کی ٹانگ پر درمیانے درجے کے زخم آئے تھے جبکہ 22سالہ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں الشفا ہسپتال لایا گیا۔اسرائیلی طیاروں نے اتوار کے روز غزہ کے سنٹرل اور جنوبی علاقوں میں حماس کے عسکری ونگ کے زیر انتظام چلنے والے تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :