کالعدم تحریک طالبان نے راولپنڈی میں خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

پیر 20 جنوری 2014 13:40

پشاور/لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے راولپنڈی میں خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کیلئے پر امن ماحول بنائے تو کارروائیوں پر نظر ثانی کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق غیر ملکی میڈیا کو ٹیلیفون کر کے کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے راولپنڈی کے آر اے بازار میں خود کش حملے کی ذمہ داری کرلی ہے دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان کے رہنما اعظم طارق نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ اگر حکومت مذاکرات کیلئے ماحول کو پرامن اور بااعتماد بناتی ہے تو طالبان اپنی کارروائیوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں۔

اعظم طارق نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں جنگ مجاہدین نے نہیں بلکہ پاکستانی حکومت نے شروع کی تھی اور وہ بھی امریکہ کے کہنے پر جنگ کی گئی اب سیز فائر کا اعلان بھی حکومت کو ہی کرنا چاہیے۔ اعظم طارق نے کہاکہ یہ بھی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بات چیت کیلئے ماحول بہتر بنائے، جب ماحول بہتر اور پر امن بنانے کے حوالے سے پیش رفت دیکھیں گے تو انشاء اللہ اپنی سرگرمیوں پر نظرثانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :