اقتدار سے علیحدہ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ، معاملہ اگلے ہفتے جنیوا ہونے والے مذاکرات میں موضوعِ بحث نہیں ، بشار الاسد

پیر 20 جنوری 2014 13:07

دمشق (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ ان کا اقتدار سے علیحدہ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور یہ معاملہ اگلے ہفتے جنیوا ہونے والے مذاکرات میں موضوعِ بحث نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر بشار الاسد نے دمشق میں روسی اراکین پارلیمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہتھیار ڈالنے ہوتے تو ہم ابتدا میں ہی ایسا کر دیتے۔

یاد رہے کہ شامی حکومت، حزبِ اختلاف کے گروہ اور مغربی سفارت کار سوئٹزرلینڈ میں اگلے ہفتے مذاکرات کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔اس سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے آئندہ ہفتے سوئٹزرلینڈ کے شہر مونتروغ میں ہونے والے امن مذاکرات میں شام کی مرکزی سیاسی حزبِ اختلاف ’شامی قومی اتحاد‘ کے شرکت کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :