برصغیر میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے‘شبیر احمد شاہ

پیر 20 جنوری 2014 13:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو ایک دن مقبوضہ کشمیر سے جانا پڑے گا‘جس آزادی کیلئے کشمیریوں نے اپنے خون کے نذرانے پیش کئے اس کے حصول تک سیاسی وسفارتی سطح پر مزاحمت جاری رہے گی‘ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ مصلحت پسندی کی بجائے سچ کا ساتھ دے-مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا-برصغیر میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے-ان خیالات کا اظہار انہوں نے حریت کانفرنس جموں کشمیر کے ہیڈ آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- شبیر احمد شاہ نے کہا کہ شہداء کے مقدس لہو کی لاج رکھنے کیلئے کو ئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جا ئے گا  شہید محمد مقبول بٹ اور افضل گور کو تختہ دار پر چڑ ھا نا جمہوری اصولوں کا قتل عام ہے  بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے جلد جانا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نعیم احمد خان ،محمد یوسف نقاش ،شبیر احمد ڈار ،محمد اقبال میر ،محمد یاسین عطائی نے شرکت کی ۔اجلاس میں عالمی پس منظر کے تناظر میں جموں کشمیر کی تازہ تر ین سیاسی صورتحال پر غور وخوض ہوا اور عہد کیا گیا کہ حریت کا نفرنس کی سیاسی سر گرمیوں کو عوام تک پہنچانے کیلئے منصوبہ بند طریقے پر کام کیا جا ئیگا ۔ اس ااجلاس میں شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی بر سیوں کے سلسلے میں پروگرام کو حتمی شکل دیتے ہو ئے دونوں شہدا کی باقیات کی واپسی کے حق میں منظم احتجاج کی اپیل کی گئی ۔

حریت کا نفرنس نے شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گور کو تختہ دار پر چڑ ھانے کو جمہوری اصولوں کا قتل قرار دیتے ہو ئے عزم ظاہر کیا ہے کہ حریت کا نفرنس جموں کشمیر نے جملہ شہدا کے مشن کو پا یہ تکمیل تک پہنچا نے کا عزم دہرایا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سازشوں ،مصائب و مشکلات کو خاطر میں نہیں لا یا جا ئے گا ، اجلاس میں حریت کا نفرنس کے قائدین نے شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کو فکر ی اور نظریاتی شہید قرار دیتے ہو ئے بتایا کہ جملہ شہدا کے مقدس لہو کی لاج رکھنے کیلئے کو ئی بھی دقیقہ فردوگذاشت نہیں کیا جا ئے گا ۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ فروری کے مہینے میں حریت کا نفرنس ہفتہ شہادت منائے گی اس سلسلے میں پروگرام حسب ذیل ہو گا ۔حریت کا نفرنس شہیدا محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کو خراج عیقدت پیش کر نے کیلئے 6فروری بروز جمعرات ایک پر وقار سمینار کا انعقاد کر رہی ہے جس میں اس بات کا تجد ید عہد کیا جائے گا کہ جملہ شہدا نے جس آ زادی کیلئے اپنی جا نوں کا نذر پیش کیا اس کے حصول تک سیاسی اور سفارتی سطح پر مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھا جا ئے گا ۔