مسلم لیگ (ن)کی حکومت کو امن سے کوئی دلچسپی ہے نہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں‘ یاسر گیلانی

پیر 20 جنوری 2014 13:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کو امن سے کوئی دلچسپی ہے نہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں، طالبان سے مذاکرات کیلئے دوبارہ اے پی سی کی ضرورت نہیں،حکومت نے اے پی سی کے مینڈیٹ کو سنجیدہ نہیں لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یوسی 1 کے عہدیداران کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی ۔ یاسر گیلانی نے کہا کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا مگر حکومت اس مینڈیٹ پر خطرناک کھیل کھیل رہی ہے جو ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں۔ حکومتوں کی ذمہ داری ملک میں لااینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر بنانا اور آئین و قانون پر عملدرآمد کرواناہوتاہے، جبکہ موجودہ حکمران نوجوانوں کو قرضے کی دلدل میں پھنسا کر اور لیپ ٹاپ تقسیم کر کے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوناچاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :