سٹی ٹریفک پولیس اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے تعاون سے چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

پیر 20 جنوری 2014 13:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) سٹی ٹریفک پولیس نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے تعاون سے چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں لاہور کے11مختلف مقامات سبزی منڈی کوٹ لکھپت،اتوار بازارشالیمار چوک،کرکٹ اسٹیڈیم لیاقت چوک،مناواں منڈی جلوموڑ،گڈی گراؤنڈ گیٹ نمبر2،جودو ریلوے کراسنگ کھاڑا چوک،ریلوے چوک اسٹیشن ٹریک،آر اے بازار بس اسٹینڈ،سروس روڈبھاٹی چوک بلمقابل مدرسہ حنیفہ نزد اے سی کوسٹر اسٹینڈ،اتوار بازار وحدت روڈ،کشمیر بلاک جی ٹی روڈنزد ریلوے اسٹیشن شاہدرہ موڑ شیل پمپ پر لگائے گئے ہیں۔

رجسٹریشن کیمپ صبح9بجے سے شام4بجے تک مصروف عمل رہیں گے۔اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے چنگ چی رکشہ مالکان سے کہاکہ وہ رجسٹریشن کے حصول کیلئے اصل شناختی کارڈ،ڈرائیونگ لائسنس ، رجسٹریشن بک اور ان کی نقول کے ہمراہ تشریف لائیں ۔انہوں نے کہاکہ رجسٹریشن کا مقصد رکشوں کے اعداد و شمار کا اندازہ لگانا اور ان کے کوائف کو محفوظ بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :