انسانی کامیابی میں اصول بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ، میں نے زندگی بھر اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا‘ نعمان اعجاز

پیر 20 جنوری 2014 12:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) نامور اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ انسانی کامیابی میں اصول بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ، میں نے زندگی بھر اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ‘ اصول بندی اور مسلسل محنت سے کوئی انسان بھی کامیابی کا سفر طے کر سکتا ہے ، شرط یہ ہے کہ اس کے ارادے پختہ ہوں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے فلم، ٹی وی اور تھیٹر میں اداکاری کی ہے اب بھی کبھی دل کرتا ہے کہ اسٹیج ڈرامہ کروں مگر موجودہ حالات میں جس طرح کے اسٹیج ڈرامے ہو رہے ہیں ان میں کام کرنا میرے بس سے باہر ہے اور ویسے بھی ٹی وی پر مصروفیات اس قدر زیادہ ہے کہ تھیٹر کے لئے وقت نہیں نکال سکتا ۔