اے جے سی ایل پی ٹی ایف اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 22 جنوری سے شروع ہوگا

پیر 20 جنوری 2014 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اے جے سی ایل پی ٹی ایف اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 22 جنوری سے سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ایونٹ محمد جعفر کمپنی لمیٹڈ کے سپانسر سے منعقد کیا جا رہا ہے جس کیلئے انعامی رقم دو لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں چار کیٹیگریز کے مقابلے کھیلے جائیں گے جس میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، بوائز انڈر 18، سنگلز اور بوائز انڈر14 سنگلز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی انٹری کیلئے آخری تاریخ21 جنوری رکھی گئی ہے اور فیڈریشن نے تمام خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے شہزاد اختر علوی کو اپنی انٹریز بجھوا دیں 6 روزہ ایونٹ 27 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :