پاکستان میں اولمپک ایسوسی ایشن کے نئے انتخابات کرائے جائیں ، سپورٹس بورڈ کا انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو خط
پیر 20 جنوری 2014 12:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) پاکستان میں اولمپک کے تنازعے کو حل کرنے کیلئے بین الصوبائی رابطے کی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ پاکستان میں اولمپک ایسوسی ایشن کے نئے انتخابات کرائے جائیں۔ آئی او سی کو ایک ای میل میں لکھا کہ پاکستان میں قومی اسپورٹس پالیسی میں فوری طور پر تبدیلی نہیں کی جاسکتی ہے یہ آئین کا حصہ ہے اور اس کی پاسداری ملک کے ہر ادارے پر لازمی ہے۔
پاکستان میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس وقت اولمپک ایسوسی ایشن موجود نہیں ہے اس لئے حکومت نے اپنی نگرانی میں ایک اولمپک ایسوسی ایشن قائم کی ہے جسے آئی او سی تسلیم کرے یا پھر دوسری صورت میں ازسرنو انتخابات کرائے جائیں۔(جاری ہے)
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے الحاق شدہ پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن دو مرتبہ اپنی صدارتی مدت پوری کرچکے ہیں اس لئے انہیں تیسری مرتبہ اس عہدے پر قبول نہیں کیا جاسکتا جو اسپورٹس پالیسی کا حصہ بھی ہے۔
پی ایس بی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 42کھیلوں کی فیڈریشن موجود ہیں جس کی فہرست آئی او سی کو بھیج دی گئی ہے آئی او سی ان فیڈریشنز کی موجودگی میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کرائیں جس کی نگرانی آئی او سی اور اولمپک کونسل آف ایشیاء کے نمائندے کریں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فروری 2012ء میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جن فیڈریشنز نے حصہ لیا تھا انہیں ووٹ کا حق دیا جائے پی ایس بی نے کہا کہ اگر آئی او سی اپنی نگرانی میں نئے انتخابات کرانے کیلئے رضامند ہے تو حکومت ان فیڈریشن کو جن کی عالمی فیڈریشن تسلیم کرتی ہیں انہیں ووٹ میں حصہ لینے کا حق دینے کیلئے حکومت تیار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.