ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
پیر 20 جنوری 2014 12:21
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، کوئٹہ اور قلات سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے ، سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک ہے،بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے بعد چلنے والی ہواؤں نے موسم سرد کر رکھا ہے۔جڑواں شہروں میں سردی کی شدت میں معمولی کمی واقع ہوئی۔کوئٹہ اور قلات سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے۔بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا جبکہ نوکنڈی میں ہونے والی بارش نے موسم مزید سرد کر دیا۔لاہور میں موسم کی شدت میں تو کمی آ گئی ہے لیکن آسمان پر چھائے بادلوں کے باعث موسم سرد ہے۔
(جاری ہے)
ملتان اور گردونواح میں سردی کی شدت جوں کی توں ہے تاہم دھند کے بادل چھٹ گئے ہیں۔
موسم کا حال بتانے والوں نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم آج مکران اور قلات ، کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.