ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہ ملنے پر شاہ زین بگٹی کا دھرنا 34گھنٹے سے جاری
پیر 20 جنوری 2014 12:20
کشمور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) انتظامیہ اور شاہ زین بگٹی کے مابین ہونیوالے مذاکرات رنگ نہ لائے، ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہ دیئے جانے پر شاہ زین بگٹی کا بگٹی قبائل کے ہمراہ ڈیرہ موڑ پر دھرنا 34 گھنٹے سے جاری ہے۔
(جاری ہے)
بلوچ رہنما شاہ زین بگٹی کو ڈیرہ بگٹی میں داخلے سے روکے جانے کے بعد شاہ زین کا بگٹی قبائل کے ہمراہ کشمور میں ڈیرہ موڑ پر دھرنا 34 گھنٹے سے جاری ہے ،اس حوالے سے گذشتہ شب ڈی پی او کشمور اور شاہ زین کے مابین ہونیوالے مذاکرات بھی بے سود ثابت ہوئے ہیں۔
شاہ زین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مہاجرین کو ڈیرہ بگٹی نہیں جانے دیا جا رہا، جب تک ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی دھرنا جاری رہے گا۔اس حوالے سے شاہ زین بگٹی کا مزید کہنا ہے کہ ان کا کوئی سیاسی مطالبہ نہیں بس گھر واپس جانا چاہتے ہیں لیکن ایس ایس پی کشمور کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.