بنوں دھماکے کے شہدا کی تدفین آج مختلف شہروں میں کی جائے گی

پیر 20 جنوری 2014 11:42

بنوں دھماکے کے شہدا کی تدفین آج مختلف شہروں میں کی جائے گی

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) گزشتہ روز بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پردہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونی والوں کی تدفین آج مختلف شہروں میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں میران شاہ جانے کے لئے بنوں کینٹ میں رزمک گیٹ پر جمع ہورہی تھیں۔

اس دوران جیسے ہی ایف سی اہل کارکرائے پر لی گئی گاڑی میں سوارہوئے تو دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں 20 اہلکار شہید اور 30 زخمی ہوگئے۔15زخمی اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔شہید اہلکاروں کو آج ملک کے مختلف علاقوں میں سپردخاک کیاجائیگا۔ دھماکے کے بعد کینٹ کے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ بنوں میران شاہ روڈ پر لگایا جانیوالا کرفیو جاری ہے۔ بنوں دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی ہے۔

متعلقہ عنوان :