شارجہ ٹیسٹ میں آخری روز کا کھیل جاری

پیر 20 جنوری 2014 11:42

شارجہ ٹیسٹ میں آخری روز کا کھیل جاری

شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) شارجہ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز کا کھیل جاری ہے، سری لنکا نے گذشتہ روز کے اسکور 133 رنز5 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا،سری لنکا کو مجموعی طور پر 220 رنز کی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے در میان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ ڈرا کی جانب گامزن نظر آرہا ہے۔

پاکستان کو سیریز میں شکست اور عالمی درجہ بندی میں تنزلی سے بچنے کیلئے کرشمے کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

آخری روز دونوں ٹیموں کے بیٹسمینوں اور بولرز کا امتحان ہوگا۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا کر مجموعی طور پر220 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی، آخری روز ابتدائی سیشن میں سری لنکا کو برق رفتاری سے کھیل کر پاکستان کو جیت کے لئے 300رنز کا ہدف دینا ہوگا جبکہ پاکستانی بولرز جن میں اسپنرز عبدالرحمان اور سعید اجمل کا کرداراہم ہوگا۔

انہیں مزید پانچ سری لنکن بیٹسمینوں کو جلد سے جلد پویلین بھیج کر پاکستان کے لئے جیت کی راہ ہموار کرنا ہوگی، سیریز کو ڈرا کر نے کیلئے بھی پاکستانی بیٹنگ لائن کو اپنی مہارت کا ثبوت دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :