ننھے بچوں کے آنسوحقیقی نہیں،توجہ حاصل کرنے کاذریعہ ہوتے ہیں،تحقیق

پیر 20 جنوری 2014 11:40

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) ایک نئی تحقیق میں یہ دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ بعض اوقات ننھے بچوں کے آنسو حقیقی نہیں صرف توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ ہوتے ہیں۔بچوں کو روتا دیکھ کر تو کسی کا بھی دل پگھل جاتا ہے مگربچے اتنے بھی عقل کے کچے نہیں ہوتے جتنا ان کو سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں ، جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ننھے منھے بچوں کا بعض اوقات بلک بلک کر رونا حقیقی نہیں ہوتا بلکہ وہ صرف اپنے ماں باپ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوٹنکی کا شمارہوتا تو فراڈ میں ہے لیکن بچوں کی یہ عادت ان پر اور والدین پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے اور اس طرح کی حرکات ان کی نشو ونما پربھی اہم اثرات مرتب کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :