راولپنڈی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 6 اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق
پیر 20 جنوری 2014 11:32
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) آر اے بازار میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 6 اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق جب کہ 16 زخمی ہوگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کے قریب آر اے باز میں پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملےکے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13افراد جاں بحق جب کہ 16 زخمی ہوگئےہیں۔
دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی شناخت صوبیدار طاہر، حوالدار اصغر، حوالدار اکرم، لانس نائیک انور اور لانس نائیک عمران کے نام سے ہوئی ہے۔(جاری ہے)
دھماکے کے بعد پولیس اور پاک فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں ایک اور خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میڈیا اور عام افراد کو جائے حادثہ سے دور رہنے کی ہدایت دی جارہی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ خوکش بمبار کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان تھی۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی جب کہ اس کے نتیجے میں کئی موٹرسائیکلیں، گاڑیوں اور دکانوں بھی نقصان پہنچا۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز بنوں کے علاقے کینٹ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں 23 اہلکار جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.