جن کو طالبان کیساتھ مذاکرات کا مینڈیٹ ملا ہے وہ اس سے پہلو تہی کر رہے ہیں‘ سید ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 19/01/2014 - 23:44:55 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 23:44:13 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 23:44:13 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 23:10:52 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 23:10:52 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 22:47:14 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 22:47:14 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 22:47:14 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 22:44:33 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 22:10:07 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 22:10:07
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

جن کو طالبان کیساتھ مذاکرات کا مینڈیٹ ملا ہے وہ اس سے پہلو تہی کر رہے ہیں‘ سید منور حسن،اپنی ذمہ داری کا احساس کیا جائے اور بے اختیار لوگوں پر یہ ذمہ داری نہ ڈالی جائے ،وزیر اعظم وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیں ،واہگہ بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے اور دونوں ممالک میں بنکوں شاخیں کھولنے کے اقدامات امریکہ اور بھارت کی خوشنودی کیلئے ہیں‘ امیر جماعت اسلامی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء)امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ جن کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کا مینڈیٹ ملا ہے وہ اس سے پہلو تہی کر رہے ہیں ،اپنی ذمہ داری کا احساس کیا جائے اور بے اختیار لوگوں پر یہ ذمہ داری نہ ڈالی جائے کہ وہ معصوم لوگوں کی جان سے کھیلنے والوں کو سمجھائیں ،وزیر اعظم وزیر داخلہ کی سربراہی میں مذاکرات کیلئے فوری طور پر کمیٹی تشکیل دیں جس کو طالبان سے مذاکرات کیلئے مکمل اختیارات حاصل ہوں ، طالبان کی طرف سے مذاکرات کیلئے ایک بار پھر آمادگی کا اظہار خوش آئند ہے اب حکومت طالبان پر یہ الزام نہیں لگا سکتی کہ وہ مذاکرات کرنا نہیں چاہتے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طالبان کے نام پر بھارتی امریکی اور اسرائیلی تخریب کار ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں لیکن حکومت اور سکیورٹی ادارے تمام تر ثبوتوں کے باوجود ان کا نام لینے سے شرماتے ہیں۔طالبان مساجد ،مدارس سمیت مذہبی عبادت گاہوں پرحملے نہیں کرسکتے اور نہ سکولوں کالجوں میں دھماکے کرکے معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیل سکتے ہیں ،تبلیغی مرکزوں،سابق امیر جماعت قاضی حسین احمداور مولانا فضل الرحمن پر حملے کرنے والے طالبان کیسے ہوسکتے ہیں ؟حکومت اپنی ناکامی اور نااہلی کو چھپانے کیلئے دہشت گردی اور تخریب کاری کے ہر واقعہ کے ڈانڈ ے طالبان سے ملا دیتی ہے ۔

میڈیا میں دہشت گردی کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنے والوں سے کبھی کسی نے شناخت پوچھنے کی ضرورت محسو س نہیں کی ۔ حکومت نے قومی قیادت کی طرف سے متفقہ مطالبے کے باوجود طالبان سے مذاکرات کے مسئلے کوپانچ ماہ سے لٹکایا ہوا ہیدریں اثنا سید منورحسن نے بھارت کے ساتھ تجارت کے لیے واہگہ بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے اور دونوں ممالک میں مرکزی بنکوں کو اپنی شاخیں کھولنے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

19/01/2014 - 22:47:14 :وقت اشاعت